15 جولائی، 2014، 9:43 PM

غزہ پر بمباری کے خلاف مغربی کنارے میں مظاہرہ

غزہ پر بمباری کے خلاف مغربی کنارے میں مظاہرہ

مہر نیوز/15 جولائی / 2014 ء : غزہ پر بمباری کے خلاف مغربی کنارے میں مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں اور اسرائیلی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ پر بمباری کے خلاف مغربی کنارے میں مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں اور اسرائیلی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ اسرائیلی جارحیت کے خلاف بیت اللحم میں فلسطینیوں نے مظاہرہ کیا۔ اس دوران مظاہرین اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپ ہوگئی۔ نہتے فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیلی فوجیوں پر پتھراؤ کیا اور آتش بازی والے راکٹ پھینکے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوجیوں نے مظاہرین پر اعصاب مفلوج کرنے والے ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ مغربی کنارے کے دوسرے علاقوں میں بھی غزہ پر حملوں کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ غزہ پر حملوں میں اب تک 185 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

News ID 1838335

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha